کینیڈا: ٹرک سے کچل کر جاں بحق مسلمان خاندان سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

June 12, 2021

کینیڈا میں ٹرک سے کچل کر جاں بحق ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی اور اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کیخلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔

کینیڈا کےصوبے انٹاریو کے شہر لندن میں بین الامذاہب مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے نفرت ہلاکت خیز ہے، اور ہم سب انسان ہیں کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے مسلمان خاندان پر ٹرک حملے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

مارچ میں مختلف مذہب کے نمائندوں نے تقریر میں نفرت انگیزی کی مذمت اور کینیڈا میں مسلمان کمیونٹی کی حمایت کرنے والوں کو سلام پیش کیا، جب کہ ٹورنٹو، اوٹاوا، مونٹریال اور کیوبک میں بھی ریلیز نکالی گئیں۔