اسلام آباد ہائیکورٹ: ماتحت عدلیہ کے ملازمین کیلیے ویکسی نیشن لازمی قرار

June 12, 2021

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے تمام ملازمین کے لیےکوروناویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 روز میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا۔

سرکلر م یں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کا ہر افسر و ملازمین 30 روز میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔