اپوزیشن ارکان کا احتجاج، پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالمجید نیازی کی جملہ بازی

June 12, 2021


قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ایم این اے جملے بازی کرتے رہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے ایم این اے عبدالمجید نیازی مائیک پر جملے بازی کرتے رہے۔

پی ٹی آئی ایم این اے کی جملے بازی کے دوران حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے ارکان قومی اسمبلی بھی مسلسل ہنستے رہے۔