سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 583 کیسز اور وبا کے باعث 16 اموات

June 12, 2021

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 583 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں یہ وبا آج 16 زندگیاں نگل گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا۔

اس میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12376 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں مزید 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ صوبے میں آج 16 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 5236 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج مزید 831 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 175 ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اب تک 4273258 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں سے مجموعی طور پر 327587 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت 23 ہزار 176 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 22 ہزار 452 گھروں میں، 21 آئسولیشن سینٹرز میں اور 703 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 651 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 60 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 583 نئے کیسز میں سے 381 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 171، ضلع جنوبی 65، ضلع وسطی 45، ملیر سے 36، کورنگی سے 33 اور ضلع غربی سے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 35، نوشہروفیروز 18، دادو اور ٹنڈو محمد خان 15-15، ٹھٹھہ 14، سانگھڑ اور جامشورو 12-12کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح بدین اور سجاول 9-9، لاڑکانہ اور تھرپارکر 8-8، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ 7-7، عمرکوٹ 5، شہید بے نظیر آباد 4، ٹنڈو الہیار 3، کشمور اور سکھر 2-2، گھوٹکی اور میرپورخاص سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا۔