افغان سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی، ترجمان طالبان

June 12, 2021

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان انخلا کرنے والے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغان سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔

افغان طالبان کے ترجمان نے قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے موجود غیر ملکی فوج کو دشمن اور قابض سمجھا جائے گا۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ افغانستان کا تحفظ اور سلامتی صرف افغان عوام کی ذمہ داری ہے، افغان عوام ہوائی اڈوں اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ کسی بھی ملک سے امداد کے حصول پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔