کینیڈا: پاکستانی فیملی کے شہید افراد کی نماز جنازہ آج ہوگی

June 12, 2021

کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے چاروں شہید افراد کی نماز جنازہ آج لندن اونٹاریو میں ادا کی جائے گی۔

فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔

کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے فیملیز، چلڈرن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ احمد حسین نے جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے کہ ہر شہری خود کو محفوظ سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہے، پارلیمنٹ میں تین وزرا سمیت گیارہ ارکان کا تعلق مسلمان کمیونٹی سے ہے۔