پی پی کارکنوں نے 3 آمروں سے ٹکرلی، بلاول بھٹو

June 12, 2021

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی کے کارکنوں نے 3، 3 آمروں کے ساتھ ٹکرلی۔

مردان میں کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیالوں کو دھمکیاں دینے والا ایک آمر آج باہر اور جیالے اسی ملک میں بس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے کارکنوں نے 3،3 آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ہمارے کارکن سلیکٹڈ کے نیب شیب سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔