پی ڈی ایم میں استعفے کی رٹ لگانے والے اب استعفیٰ دے دیں، بلاول بھٹو

June 12, 2021


بلاول بھٹو نے آج پھر پی ڈی ایم اتحاد کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں استعفے کی رٹ لگانے والے اب استعفیٰ دے دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیاسےگفتگو میں صاف صاف جتلا دیا کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم نہ جمہوری تحریک ہے نہ ہی ملک گیر تحریک ہے۔

بلاول نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک چکے ہيں، انہيں بار بار کیوں کہا جارہا ہے کہ انہیں پی ڈی ایم میں واپس نہیں لیا جائے گا، وہ آنا بھی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ منہگائی تاریخی سطح پر ہے، منہگائی کی شرح افغانستان سے بھی زیادہ ہے، ملک میں تاریخی بے روزگاری ہے، جتنی بےروزگاری اس حکومت میں ہوئی ماضی میں نہیں ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اکنا مک سروے میں مہنگائی اور بےروزگاری کا ذکر تک نہیں، کل عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تنخواہوں میں اُتنا اضافہ کرے، جتنا مہنگائی میں اضافہ کیا۔