گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ بڑھا کر21 جون کردی، وزیر داخلہ

June 12, 2021


وقاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے جاب ویب پورٹل سے متعلق شکایات پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹس لے لیا، گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ بڑھا کر21 جون کردی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ امیدوار اب 21 جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع عوامی مفاد میں کی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 1143 آسامیوں کے لیے اب تک 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔