جماعت اسلامی کا کے۔الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ

June 12, 2021

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا کے۔الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

جماعت اسلامی نے کے۔الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے۔الیکٹرک نے اضافی بجلی ملنے کے باوجود لوڈشیڈنگ بڑھا دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شدید گرم موسم میں شہری لوڈ شیڈنگ کے باعث بلبلا رہے ہیں۔