کیٹیگری ’سی‘ میں شامل ممالک کی فہرست کا ازسر نو جائزہ

June 12, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان کے سفر کے لیے کیٹیگری ’سی‘ میں شامل ممالک کی فہرست کا ازسر نو جائزہ لیا۔

این سی او سی کے مطابق سری لنکا، بھارت، انڈونیشیا، بنگلادیش، ایران اور عراق سمیت 26 ملکوں سے آنے والے پاکستانیوں کو ٹیسٹنگ اور قرنطینہ پروٹوکول سے گزرنا ہوگا۔