بجٹ میں اوورسیز کیلئے کچھ نہیں ہے، سعید مغل

June 13, 2021

برمنگھم(پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہبجٹ مخصوص طبقے کو خوش کرنے کے مترادف ہے۔ بار بار ان لوگوں کو نوازا گیا ہے جن کو وزیراعظم دن رات ڈاکو ، چور اور برا بھلا کہتے نہیں تھکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جن کے زر مبادلہ سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں اوورسیز ہمارے سفیر ہیں صرف خوش کرنے کے لئے تعریفیں کرتے ہیں مگر ہمارے مسائل پر کبھی کسی حکومت نے توجہ نہیں دی ۔ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاکستان میں کوئی بحران آئےتو دل کھول کر تعاون کرتے ہیں مگر کسی سطحپر ان کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا۔ محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے بنکوں میں اکائونٹ اگر ایک سال آپریٹ نہ ہوں تو وہ رقم منجمد ہو جاتی ہے جس سے کمیونٹی میں سخت پریشانی ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری جائیدادوں، رہائشی مکانوں پر قبضے ہو جاتے ہیں مگرکسی نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز بھی معزز پاکستانی شہری ہیں ان کا زیادہ حق تھا کچھ نہ کچھ ان کو بھی ریلیف دیا جاتا۔