ٹیکساس میں فوجی اڈے پر حملہ، مفرور ملزمان کی تلاش جاری

June 13, 2021

آسٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی بیس پر مسلح حملے کے بعد مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ خبررساںاداروں کے مطابق سان انتونیو لیک لینڈ فوجی بیس پر حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔ لیک لینڈ میں متعین کرنل برائن ایس لولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد نے فوجی ادے کے داخلی دروازے پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔