ہڈرز فیلڈ میں مسجد کے باہر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

June 13, 2021

ہیڈرفیلڈ(زاھدانور مرزا)ہڈرز فیلڈ کی کلار اسٹریٹ میں مسجد کے باہر فائرنگ کا واقعہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہیڈرزفیلڈ کے علاقے کلارا سیڑیٹ میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے عین وقت ایک کار میں آنے والے نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گھات لگا کر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا پولیس جمعہ کی رات گئے تک کلارا اسٹریٹ میں جائے وقوع پر موجود رہی ایک عینی شاہد ، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا ، نے بتایا کہ ایک کار "اپنا ہدف حاصل کرنے کیلئے مسجد کے اردگرد گھوم رہی تھی۔عینی شاہد نے بتایا ، کہ "یہ فائرنگ گھات لگا کر کی گئی ۔عینی شاہد جو نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے مسجد میں آیا تھا نے بتایا کہزخمی شخص کی فیملی اور دوستوں نے ایمبولینس کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی گاڑی میں ہی اسے اسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ویسٹ یارکشائر پویس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں عوامی حلقوں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔