نواب شاہ: دیہاتی نایاب نسل کی ڈولفن پکڑ کر ساتھ لے گئے

June 13, 2021

نواب شاہ کے گاؤں باقر انڑ میں دیہاتیوں نے نہر سے نایاب نسل کی ڈولفن پکڑ لی اوراپنے ساتھ لے گئے۔

گاؤں باقر انڑ میں گرمی کی شدت سے تنگ آکر نہر میں نہانے والے دیہاتیوں کو نایاب ڈولفن ہاتھ لگ گئی ۔

ڈولفن کے ساتھ دیہاتیوں نے سیلفی بنوائیں اور اسے اپنےساتھ لے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دینے کے باوجود کوئی اہلکار وہاں نہیں پہنچ سکا ۔