نواک جوکووچ نے فرینچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

June 13, 2021

سربیا کے ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

یہ نوواک جوکووچ کے کیریئر کا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

انھوں نے فائنل میں یونانی کھلاڑی اسٹیفانو اسٹسیپاس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست سے دوچار کیا۔

فائنل مقابلے میں ابتدائی دو سیٹس میں نواک جوکووچ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ شاندار کم بیک کرتے ہوئے انھوں نے 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس جیت کر کامیابی سمیٹی۔