شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟

June 14, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہونے والے داماد اور قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق سوال پر کہا کہ ابھی انہیں ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں حصہ لیتے ہوئے ان کے ایک مداح نے شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اس سوال پر انتہائی محتاط جواب دیا، انہوں نے لکھا کہ ابھی شاہین شاہ آفریدی کو ایک لمبا سفر طے کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔

شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔