پنجاب حکومت کا جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

June 14, 2021

پنجاب حکومت نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما نے ریاست مخالف بیان دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسی الزام میں اُن کیخلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے، جبکہ سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

حکومتی اپیل میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ جاوید لطیف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے حقائق کو سامنے نہیں رکھا گیا۔

درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ جاوید لطیف کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔