مراد علی شاہ کا عدالتی ریمارکس پر بات کرنے سے گریز

June 14, 2021

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی جانب سے دیے گئے ریمارکس پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہکراچی کے مسائل سے متعلق مختلف کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ سندھ میں حکومت ہے ہی نہیں، سندھ حکومت کے پاس ایک ہی منصوبہ ہے بد سے بدتر بناؤ ۔

سید مراد علی شاہ کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے آجچیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس سے متعلق سوال کیا۔

جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جواب دیا کہعدالتی ریمارکس پر بات نہیں کروں گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا مطلب کابینہ ہے، کابینہ وزیراعلیٰ بناتا ہے، وزیر اعلیٰ اسمبلی بناتا ہے اور اسمبلی اراکین کو عوام منتخب کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کہنے کا دکھ نہیں، فواد چوہدری نے جو پولیس شہداء کی توہین کی ہے اس کا دکھ ہے۔

انہوں نے سیف سٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کے لیے کل بجٹ میں بڑی رقم کی تجویز ہے۔