نون لیگ کا پارلیمانی پارٹی اجلاس،120 اراکین شریک

June 14, 2021

مسلم لیگ نون کا بجٹ سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں تقریبا 120 اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 40 اراکین اسمبلی غیر حاضر بھی رہے ۔

پارلیمانی اجلاس کے موقع پر 2 گھنٹے اراکین کا انتظار کیا گیا، جبکہ نون لیگ کے ارکان اجلاس میں شرکت کے بجائے ظہرانے میں مصروف رہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ظہرانے میں مٹن قورمہ، پلاؤ، کلونجی کے اسپیشل نان، آئس کریم اور قلفہ رکھا گیا تھا۔