موجودہ صورتحال میں بہترین بجٹ دیا، وزیر اعظم عمران خان

June 14, 2021


وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہترین بجٹ دیا، ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا، معیشت کے تمام اشاریے درست سمت میں ہیں۔

ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، ہیلتھ کارڈ کی سہولت سب کو ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت نے اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ پر رہنماؤں اور ترجمانوں کو اعتماد میں لیا، جبکہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومتی کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کریں، بہتر کو آرڈینیشن کے لئے ٹی وی پروگراموں میں وزارت اطلاعات کی منظوری کے بعد شرکت کریں۔