16 جون سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

June 14, 2021


16 جون سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےکا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیج دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جون سے پیٹرول 4 روپے 20 پیسے اضافہ کرنےکی تجویز دی گئی ہے، 16جون سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 50 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا ہے، اس وقت پٹرول پر فی لیٹر لیوی 4 روپے 80 پیسے ہے، جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔