قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا دورانیہ 40 گھنٹے رکھنے کا فیصلہ

June 14, 2021

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کا دورانیہ 40 گھنٹے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کا اجلاس ہوا۔

اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ پر بحث کا کُل دورانیہ 40 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ پر بحث 30 جون تک جاری رکھی جائے گی۔

اجلاس میں طے پایا کہ بجٹ پر بحث کے لیے حکومت کو 20 گھنٹے 56 منٹ دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ پر بولنے کے لیے اپوزیشن کو 19 گھنٹے 3 منٹ دیے جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر خزانہ 24 جون کو بجٹ پر بحث سمیٹیں گے، جبکہ 25 اور 28 جو ن کو 8 وزارتوں میں کٹوتی کی تحاریک پیش کی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ25 جون کو ہی چارجڈ اخراجات اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔