دہشتگردوں کا کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، 4 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

June 14, 2021


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پرحملہ کیا، دہشتگردوں کےحملے میں ایف سی بلوچستان کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکار مارگٹ مائنز کی سیکیورٹی پر تعینات تھے، شہدا میں ایف سی کا جے سی او بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور اور سپاہی اویس بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی سے امن کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا۔