نیّر بخاری کی آزاد کشمیر حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ

June 14, 2021

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے آزاد کشمیر حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

نیّر بخاری نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا شیڈول پہلےآتا ہے اور ووٹر لسٹیں بعد میں فراہم کی جاتی ہے۔

پی پی سیکریٹری جنرل نے الزام لگایا کہ آزاد کشمیر کے وزراء اور مشیر پریشرائز کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہوں گے۔

اس موقع پر پی پی رہنما سردار سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ شفاف الیکشن کہیں ہوتے نہیں دکھائی دیے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی رائے کا نام ہے، عمران خان کی رائے کا نام نہیں۔