پنجاب حکومت نے تاریخ ساز بجٹ پیش کیا، عثمان بزدار

June 14, 2021


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آج ایک تاریخ ساز بجٹ پیش کیا۔

بجٹ اجلاس کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب میں ایک تاریخ ساز بجٹ پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود ریونیو ٹارگٹ اپنے اہداف سے زیادہ حاصل کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ سروس سے پورے پنجاب کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

اُن کا کہنا تھاکہ بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔