ایم کیوایم کا سندھ حکومت کے خلاف ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ

June 14, 2021

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد میں ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف کل کی ریلی منسوخ کردی جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اس سے پہلے کل (15 جون) کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں یہ ریلی دوبارہ ہوگی، کراچی ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہوگا۔