برطانیہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے کیسز میں اضافہ، لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان

June 14, 2021

برطانیہ میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اسکاٹش اسٹڈی کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

ڈیلٹا کورونا وائرس سے برطانیہ میں مریضوں کے اسپتال میں داخلے کا خطرہ دگنا ہوگیا ہے۔

اسکاٹش اسٹڈی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا وائرس سے بہت حد تک تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان ہے۔