خود کو تبلیغی کہلوانے کے لیے تیار ہو جاؤ، فیروز خان کا رض احمد کے بیان پر ردعمل

June 15, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے برطانوی اداکار رِض احمد کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا ہے ۔پاکستانی نژاد برطانوی اداکاررز احمد نے شکاگوسے تعلق رکھنے والے نمائندہ گروپ کے ساتھ مل کر مسلمان فلم میکرز کے لئے25 ہزار ڈالرز کی فیلو شپس کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے انسٹاگرام پر فیروز خان نے اپنے ردعمل میں رِض احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خود کو تبلیغی کہلوانے کے لیے تیار ہوجاؤ لیکن تُم پیچھے نہیں ہٹنا‘۔اداکار نے رِض احمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’بھائی! آپ کا بیان سُن کر بہت اچھا لگا‘۔یاد رہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ رزاحمد وہ پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہیں فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں مرکزی کردار کیلئے فلمی دنیا کے معتبرترین اکیڈمی ایوارڈزکیلئے نامزد کیا گیا۔