ہمارے سینما مالکان برباد ہوچکے، حکومت مالی معاونت کرے، عتیقہ اوڈھو

June 15, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہمارے ملک میں سینما ہی نہیں ہیں تو فلم اسٹارز کہاں سے بنیں گے۔پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ویمنز ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹی وی ڈرامہ بہت مقبول ہے ،اسی وجہ سے یہاں ڈرامہ اسٹارز بہت مشہور ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہمارے ملک میں فلمیں بنیں گی تب نئے اداکار بھی سامنے آنے لگ جائیں گے۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہمارے سینما مالکان برباد ہوچکے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ صرف ٹیکس معافی پر اکتفا نہ کرے بلکہ سینما سے وابستہ افراد کی مالی معاونت بھی کرے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے جس طرح کے غیر معیاری اشتہارات بن رہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ ان اشتہارات پر خرچ ہونے والا پیسہ فلم کے لوگوں کو دیں تاکہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے ملک کی خوبصورتی کو اجاگر کر سکیں۔