سلمان خان کے مشورے پر اپنا نام تبدیل کیا، کیارا ایڈوانی

June 15, 2021

ممبئی(این این آئی)اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سلو میاں کے کہنے پر اپنا نام تبدیل کرلیا لیکن ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، یہ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔ بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے 22 سال کی عمر میں بولی وڈ میں قدم رکھا۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ سپورٹ معروف اداکار سلمان خان نے کیا، فلم انڈسٹری میں کام کے حوالے سے سلمان خان نے اداکارہ کی بہت رہنمائی کی۔انیتا شروف اداجانیہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیارا ایڈوانی نے بتایا کہ میرا اصل نام عالیہ ہے، سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لیے مجھے نام بدلنے کا مشورہ دیا، سلمان خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے ایسا کیا کیونکہ بولی وڈ میں ایک ہی نام کی دوایکٹریس نہیں ہوسکتیں۔کیارا ایڈوانی نے کہا کہ سلمان خان کے کہنے پر میں نے اپنا نام کیارا ایڈوانی رکھنے کا فیصلہ کیا، اب میرے والدین بھی مجھے اسی نام سے پکارتے ہیں۔