حسن علی کے مسائل حل ہوگئے، سپر لیگ میچز کیلئے دستیاب

June 15, 2021

حسن علی کے مسائل حل ہوگئے، سپر لیگ میچز کیلئے دستیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سے اچانک دستبرداری کا اعلان اور ایک میچ مس کرنے کے بعد حسن علی نے سپر لیگ کیلئے دستیابی ظاہر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا ارادہ ترک کردیا ہے،فیملی وجوہات کی بنا پر واپس جانا چاہتا تھا مگر اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے، اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ خود سنبھال لیں گی۔ مشکل وقت میں سپورٹ کرنے پر اہلیہ کا شکرگذار ہوں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے حسن علی ببل سے باہر نہیں نکلے ۔ ہفتے کو حسن علی نے فیملی مسائل کی وجہ سے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان جانے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔