پی سی بی چیف احسان مانی کو ابوظبی جانے کی خصوصی اجازت نہ ملی

June 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اجازت نہ ملنے کے باعث پاکستان سپر لیگ کے لئے عرب امارات نہیں جاسکیں گے۔ البتہ چیف ایگزیکٹو اور سی او او سلمان نصیر نےابوظبی سے واپس پہنچ گئے ہیں۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق احسان مانی کے پاس امارات کا ریذیڈنٹ ویزہ ہے لیکن اماراتی حکام نے انہیں جانے کیخصوصی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ احسان مانی کے لئے پی سی بی خصوصی اجازت حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔وسیم خان پیر کی صبح ابوظبی سے لاہور پہنچے وہ منگل کو ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے ۔پی ایس ایل کے آغاز سے قبل وسیم خان انگلینڈ سے ابوظبی گئے تھے۔