نیول چیف ہاکی ایونٹ کراچی میں ہوگا

June 15, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تیسرا چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ یکم سے 8 اگست تک کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ نیشنل بنک کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔