89 بچے رکھنے والا دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ چل بسا

June 15, 2021

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ)دنیا کا سب سے بڑا خاندان رکھنے والے زیونا چنا 76 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے 38بیویاں، 89 بچے، 33 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں رکھنے والے زیونا کا تعلق بھارتی ریاست میزورم سے تھا۔76 سالہ زیونا چنا دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔ رپورٹس کے مطابق زیونا 7 جون سے شدید علیل تھے جبکہ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے۔زیونا چنا کے انتقال کی خبر ریاستی وزیرِ اعلیٰ زورمتھنگا نے ٹوئٹر پر دی اور دکھ کا اظہار کیا۔