امریکا کا بھارتی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے سے انکار

June 15, 2021

نیویارک /نئی دہلی(اے پی پی)امریکی فوڈ اینڈ ڈر گس ریگولیٹری نے بھارت کی تیار کردہ کوویکسن کو امریکا میں ایمرجنسی استعمال کے لیے منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگس ریگولیٹری نے بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے ویکسین مینوفیکچرر کے امریکی شراکت دار آکیوجین کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارتی ویکسین کے استعمال کی منظوری کے لیے مزید تفصیلات فراہم کرے۔