آسٹریا میں یکم جولائی سے ایف ایف پی ٹو ماسک کی شرط ختم کرنے کی اطلاعات

June 15, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) ویانا میں اب ایف ایف پی 2 ماسکو کی شرط جلد ختم کردی جائے گی ۔آسٹریا بھرمیں کورونا انفیکشن کی شرح میں کمی اور درجہ حرارت گرم ہونے پر ماسک کی تبدیلی کا جواز پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں اور تجارتی مراکز میں کورونا ٹیسٹ لاگو رہیں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں یہ بھی گرما گرم بحث جاری ہے کہ آیا ماسک کی عام ضرورت کو نرم کیا جانا چاہئے یا جوں کا توں ماسک پہننے کا سلسلہ چلتا رہے۔ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے آسٹریا بھر میں ایف ایف پی ٹو ماسک کی شرط ختم کرکے عام ماسک ایم این ایس ماسک پہنا جاسکے گا۔ عام شاہراہوں، بازاروں میں سٹرک پر اور پارکوں اور پرائیویٹ پارٹیوں میں بغیر ماسک کے شرکت کی جاسکے گیمگر حفاظتی تدابیر اپنانے کو ترجیح دی جائے تو بہتر ہوگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ،تجارتی مراکز،بنک اور شاپنگ سنٹروں میں ماسک کی شرط لازمی ہوگی۔