ماسک کے بغیر تقریب میں شرکت پر برازیل کے صدر کو پھر جرمانہ

June 15, 2021

برازیلیا (جنگ نیوز )برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو کورونا حفاظتی ماسک کے بغیر ایک تقریب میں شرکت کرنے پر ایک بار پھر جرمانہ کر دیا گیا ۔ اس مرتبہ انہیں جرمانے کے طور پر 90یورو کے برابر(تقریباً 17ہزار روپے پاکستانی)ر قم ادا کرنا پڑے گی کیونکہ انہوں نے ساؤ پاؤلو میں ہزاروں شرکاء والی ایک موٹرسائیکل ریلی میں شرکت کی مگر اس موقع پر طے شدہ حفاظتی ضابطوں کو نظر انداز کیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر بولسونارو کے بیٹے ایڈوآرڈو اور بنیادی ڈھانچے کے ملکی وزیر تارسیسیو گومیز کو بھی جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔