خنجرزنی سے زخمی شخص کاعلاج کرنے والے افسران پر بوتلیں پھینکی گئیں

June 15, 2021

لندن(پی اے )ناٹنگھم میں باسفورڈ کی سڑکوںپرگزشتہ روز سیکڑوں افراد نے دھاوا بول دیا اور سڑک پر ایک غیر قانونی پارٹی کے دوران خنجر زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو طبی امداد دینے والے پولیس افسران پر بوتلیں پھینکی گئیں جس سےپولیس افسران زخمی ہوگئے۔ایک افسر کوکاٹ لیاگیا،قریب رہنے والوں نے بتایا کہ پارٹی کو ہفتہ کی سہ پہر سے کم وبیش 7گھنٹے تک جاری رہی،خنجر زنی کے اس واقعے کو اقدام قتل قرار دیا جارہاہے ،قریب رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ شام 3 بجے سے ہی لوگ کاروں میں سوار ہوکر علاقے میں آنا شروع ہوگئے تھے اور اپنی گاڑیاں ارد گرد کی سڑکوں پر کھڑی کرکے جمع ہورہے تھےمیرےخیال میں سیکڑوں افراد ہماری سڑکوںپر جمع ہوگئے تھے ، لوگcul-de-sac پر لگی ایک بڑی باڑھ کو پھلانگ کر پارٹی میں شریک ہورہے تھے لوگ سڑکوں پر شراب پی رہے تھے اور یہ سلسلہ رات 9بجے تک جاری رہا ، انھوں نے کہا کہ ہم ایک کمیونٹی ہیں اور ہم اس سوال کاجواب چاہتےہیں لوگوں نے یہ کیسے سوچ لیا کہ ان کا ہماری کمیونٹی میں آکر غیر مہذب رویئے کا اظہار کرنا درست ہےان کومنتشر کیوں نہیں کیاگیا ،ناٹنگھم شائر پولیس کا کہناہے کہ ایک 18سالہ نوجوان کو رات 10 بجے کے قریب خنجر مارا گیا اور اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا ،پولیس کاکہناہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی کااشتہار دیاگیاتھا اور شبہ ہے کہ اس کااہتمام کرنے والا گروپ برامبلے کلوز کا رہنے والا ہے۔پولیس کاکہناہے کہ پارٹی پہلے محدود تھی لیکن شام ہوتے لوگ پہنچ گئے جن میں سے کچھ لوگ ناٹنگھم شائر کے باہر سے بھی آئے تھے بعض لوگ پارٹی کیلئےقریبی گارڈن میں گھس گئے ،اس موقع پر پولیس کے کتے،پولیس ایک ڈرون اور پولیس کے ہیلی کاپٹر پہنچادئے گئے تھے ،سپرنٹنڈنٹ میٹ ہیلے کا کہناہے کہ ایک ہجوم کے درمیان خنجر زنی کا یہ سنگین واقعہ ہے انھوںنے کہا کہ ہم اب بھی کورونا کی زد میں ہیں اور کورونا قواعد کے تحت بڑے اجتماعات پر پابندی ہے۔انھوں نے کہا کہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے والے اہلکاروں پر حملہ افسوسناک ہے ،پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیاہے جس میں چاقو رکھنے کے شبہے میں گرفتار کیاگیاایک 21سالہ نوجوان اور 2 چاقو رکھنے اور گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار پر حملہ کرنےکے الزام میں گرفتار کیاگیا ایک 22 سال نوجوان شامل ہے۔