اپوزیشن سے خواجہ آصف اور خورشید شاہ ہی نیب کی حراست میں رہ گئے

June 15, 2021

اسلام آباد ( طارق بٹ ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے ہاتھوں گزشتہ چند برسوں کے دوران حراست میں لئے جا نے والے نمایاں اپوزیشن رہنمائوں میں سے صرف دو ہی عدالتی تیمانڈ پر تحویل میں ہیں اور انہوں نے اعلیٰ عدالتوں میں ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔ان میں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجا آصف اور پیپلز پارٹی کے صف اول کے رہنما خورشید شاہ شامل ہیں ۔اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے ان کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر کبھی عمل نہیں ہوا ۔ان دونوں پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔