پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت اندرون سندھ کارکنوں کی گرفتاریاں بند کرے، ایم کیو ایم

June 15, 2021

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ ٹنڈو الہا یار سے تعلق رکھنے والے جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج عبدالرزاق شاہ،ڈسٹرکٹ ممبر غلام نبی شاہ اور یوسی ممبر عبدالرشید کو رات گئے گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی اپنے اوچھے ہتکنڈوں سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، ایم کیوایم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی، پیپلزپارٹی کی متعصب اور بدعنوان حکومت سندھ کے شہر ی علاقو ں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے اور اب عوام کے حق میں اٹھنے والی آواز غیر جمہوری ہتکنڈوں سے دباناچاہتی ہے۔