حکومت ٹیکسٹائل ایکسپورٹر کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے، ایسوسی ایشن

June 15, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) ویلیوایڈیڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل ایکسپورٹر کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان کرے ٹیکسٹائل پالیسی2020-25کا عدم نفاذ تشویشناک ہے، غیریقینی صورتحال ختم کی جائے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہم بجٹ تجاویز اور اولین مطالبہ زیرو ریٹنگ نوپیمنٹ نو ریفنڈ کا نظام بحال کرنے یا سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے پر غور نہ کرنے پر ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ناخوش اور مضطرب ہیں۔ حکومت نے بجٹ میں ایکسپورٹرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 0.5 فیصد کرنے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔17 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز بالخصوص اسمال اینڈ میڈیم ایکسپورٹرز مسلسل مالی دبائو کا سامنا کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی لیکویڈیٹی پھنس جاتی ہے اور انہیں اندسٹری چلانے، یوٹیلیٹز کی ادائیگی، اسٹاف اور ورک فورس کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات ہوتی ہیں۔ ریکارڈ پر موجود ہے کہ اس وجہ سے 2020 میں 33 فیصد ایکسپورٹرز نے اپنا ٹیکسٹائل کا کاروبار بند کر دیا۔