نواز شریف جائیداد کے دعویداروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

June 15, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، نواز شریف کی جائیدادوں کے تین دعویداروں نے جائیداد ضبطگی اور نیلامی رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کے احکامات جاری کئے تھے جس پر نواز شریف کی جائیدادوں کے تین دعویدار سامنے آئے اور انہوں نے احتساب عدالت سے رجوع کیا تاہم ٹرائل کورٹ نے انکی درخواستیں مسترد کر یں۔