کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کرنے والا نوجوان گرفتار

June 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عزیز بھٹی پولیس نے کورونا ویکسین کے جعلی سر ٹیفکیٹ فروخت کرنے والے نوجوان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسین سینٹر کی انچارج ڈاکٹر انیلا کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے انکی نشاندہی پر ملزم احصم خان کو گرفتارکرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم احصم خان کورونا ویکسین سینٹر میں قائم آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا ملازم ہے اور کنٹریکٹ پر بھرتی کیا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم دو ہزار روپے میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کررہا تھا جو لوگ انجکشن نہیں لگا رہے تھے، انھیں فی سرٹیفکیٹ دو ہزار میں فروخت کررہا تھا ۔پولیس کو شبہ ہے کہ اسکے مزید لوگ بھی ملوث ہوسکتے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے، انھوں نے بتایا کہ ملزم کی عمر بیس سے بائیس سال ہے اور خود ہیئر ڈریسر کا کاکام کرتا تھا لیکن اس نے کمپیوٹر کے کورسز کیے ہوئے تھے جس کی و جہ سے اسکو کنٹریکٹ پر ملازمت دی ہوئی تھی ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے ۔