فائزر ویکسین کا مطالبہ شروع، سیاسی تربیت ضروری، پی ایس ایل کی جنگ کا احوال”جیو پاکستان“ میں

June 15, 2021

کراچی (جنگ نیوز) بیرون ملک جانے کے خواہشمند مزدور اور طلبا نے اپنے لئے فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کردیا ہے اب حکومت اِن کی کچھ تو مدد کرے۔ الیکشن کی بات کریں تو اگلے عام انتخابات میں تین کروڑ نئے ووٹرز ہوں گے لیکن نوجوانوں کی سیاسی تربیت بنا اسٹوڈنٹ یونین کے کیسے ممکن ہوگی؟۔اِن دونوں اہم موضوعات پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ شوبز کی دُنیا پر نظر ڈالیں تو پاکستانی فلم اور ڈرامے کیلئے ایک قومی سطح کا ایوارڈ آرہا ہے جس سے مقابلے کی فضا بنے گی۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ کو دیکھیں تو اس وقت ”پاکستان سپر لیگ“میں ٹاپ 4 پوزیشنز کیلئے گھمسان کا رَن پڑا ہوا ہے۔ وہاں بچوں سے مزدوری کے خلاف گیت بنانے والے گلوکار فراز احمد کیلئے عالمی اعزاز تیار ہے۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے مختلف سیگمنٹس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبدﷲ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔