بنوں، سپریم کورٹ کے وکیل بشیر الرحمن کو قتل کر دیا گیا

June 15, 2021

بنوں( نما ئندہ جنگ )جوڈیشل کمپلیکس سے واپسی پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے ممبر اور سپریم کورٹ کے معروف قانون دان بشیر الرحمن برکی ایڈووکیٹ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا مقتول کی نعش کو پریس کلب بنوں کے سامنے روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ ، پیپلز لائرز فورم کے سرگرم رکن بشیر الرحمن برکی ایڈووکیٹ کو نا معلوم حملہ آ وروں نے اس وقت قتل کیا جب وہ پیشیاں بھگت کر ضلع کچہری سے باہر آرہے تھے، بشیر الرحمن برکی ایڈووکیٹ کی شہادت کی اطلاع پروکلاء برادری ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو لے کر پریس کلب کے سامنے سڑک پررکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔