امریکا اور روس کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیار حالت پر ماہرین کو تشویش

June 15, 2021

کراچی ( جنگ نیوز ) اسلحے پر بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی اسلحہ کی تیاری بظاہر رکی ہوئی کیوں دکھائی دیتی ہے اور آیا کہ ہتھیاروں کی تیاری میں کمی واقع ہوئی ہے ۔سرد جنگ کے خاتمے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پہلے جیسی نہیں ہو رہی لیکن اس کے باوجود امریکا اور روس اپنی دفاعی پالیسیوں میں ایٹمی ہتھیاروں کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں ۔ان ممالک کے پاس مجموعی طور پر دو ہزار ایٹمی ہتھیار تیار حالت میں ہیں۔جن 9 ممالک کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ ان کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ان میں امریکا ، روس ، برطانیہ ، فرانس ، چین ، پاکستان ، بھارت ، اسرائیل اور شمالی کوریا شامل ہیں ۔2021 کی ابتدا تک ان ممالک کے پاس مجموعی طور پر 13400 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ تھا ۔ تاہم ان میں ریٹائر کئے جا نے والے ہتھیار بھی شامل ہیں ۔اس کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 9360 سے بڑھ کر 9620 ہوگئی ہے ۔ اسی بات پر ماہرین کو تشویش ہے ۔