الزائمر کی دوا کی منظوری، تین ایف ڈی اے ارکان نے استعفیٰ دے دیا

June 15, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں فیڈرل ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے تین سائنس دانوں نے الزائمر مرض کے لئے ’’ایڈوکینوماب‘‘ نامی دوا کو جلد بازی میں منظور کرنے کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، گیارہ میں سے دس ایف ڈی اے ارکان نے مزکورہ دوا کی منظوری کی مخالفت کی تھی ارکان کا کہنا تھا کہ جلد بازی اور خلاف طریقہ کار دوا کو منظور کیا گیا، ایف ڈی اے کی اکثر یتی ارکان کا کہنا تھا کہ دوا کی منظوری کے بد ترین طریقہ کار کی مثال نہیں ملتی۔مزید یہ کہ نہائت اہم سوالوں کو بحث میں شامل نہیں کیا گیا اور بہت سارے سوال جواب طلب تھے۔ایک اہم معاملہ دوا کی قیمت بھی تھا جسے نظر انداز کیا گیا اور آخری وقت میں نہائت تیزی اختیار کرتے ہوئے دوا کو منظور کرلیا گیا۔اور یہ کہ سینٹرل نروس سسٹم ایڈوائزری کمیٹی نے دوا کی منظوری کی مخالفت کی تھی۔