کابل امن، افغانستان، پاکستان کیساتھ ملکر کام کرسکتے ہیں، ترک صدر

June 15, 2021

برسلز( اے ایف پی، جنگ نیوز)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ نیٹو اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ان کی ملاقات نتیجہ خیز رہی، انہوں نے بتایا کہ کابل ائیر پورٹ کی سکیورٹی کے معاملے پر امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ ترک فورسز ممکنہ طور پر افغانستان، پاکستان اور نیٹو کے رکن ملک ہنگری کیساتھ مل کر کام کرسکتی ہیں، مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا، برسلز میں نیٹو اجلاس کے موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ وہ افغانستان کیساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کررہے ہیں نیٹو رہنمائوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جوہری ہتھیار بنانے کے حوالے سے چین کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اقدامات کیساتھ ساتھ فضاء اور سائبر جنگ کی صلاحیتوں سے عالمی آرڈر خطرے میں ہے۔