بھارت جانیوالے ہندوؤں کیلئے سہانے خواب بھیانک سپنے ثابت ہوئے

June 15, 2021

کراچی ( جنگ نیوز ) سنہرے خوابوں ، خوشحال زندگی اور بہتر مستقبل کا تصور لئے پاکستان چھوڑ کر بھارت نقل مکانی کرنے والے ہندو خواب چکنا چور ہو نے پر اب آبائی وطن پاکستان واپسی کی خواہش رکھتے ہیں 1288ہندو بھارت سے پاکستان واپس آچکے ہیں ۔بھارت جانے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کا یہاں کوئی سہارا نہیں اور وہ بے یارومددگار رہ گئے ہیں ۔اب ان کے پاس جینے کے وسائل ہی نہیں ہیں اس پر بڑھ کر یہ کہ کورونا وائرس کی ہلاکت خیز عالمگیر وبا نے ان سے جینے کا تصور تک چھین لیا ہے ۔ساگر ککریجہ کو پاکستان چھوڑ کر بھارت میں بسے ہو ئے دس سال ہو گئے اور اب پہلی بار اسے پاکستان واپس جانے کا خیال ستا رہا ہے ۔مہاراشٹر کے جلگائوں میں بسنے اور کاروبار جمانے کی 31سالہ ساگر نے اپنی سی بہترین کوششیں کیں لیکن اسے نکامیوں ہی کا سامنا کرنا پڑا ۔کورونا وائرس کے نتیجے میں اقتصادی تباہی کا وہ بھی شکار ہو اور اسے اپنی موبائل رپیئرنگ شاپ سے ہا تھ دھونا پرا ، اب اس کے پاس گزر اوقات کے لئے کچھ نہیں بچا ۔اس کا تعلق سندھ میں کشمور سے ہے ، وہ تنہا ہی پاکستان واپس کا متنی نہیں بلکہ بلکہ بھارت جا نے والے اکثر ہندو اب پاکستان واپس لوٹ جانا طاہتے ہیں ۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ےرجمان خواجا معاذ طارق نے بتایا کہ اب تک 1288 ہندو بھارت سے پاکستان واپس جا چکے ہیں ۔